قوانین کی خلاف ورزی، 3ماہ میں 272ہیلتھ یونٹس سیل
1,143ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کا معائنہ، 135آن سپاٹ رجسٹریشن،رپورٹ
اسلام آباد (ایس ایم زمان) ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں معائنہ اور قوانین پر عمل درآمد کیلئے کل 1755کارروائیاں کیں ہیں جس میں 272ہیلتھ اداروں کو طبی معیار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ میں 1143ہیلتھ کلینک ہسپتالوں، لیبارٹریز سمیت ہیلتھ اداروں کا معائنہ کیا گیا ہے، جنوری میں 103ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کا معائنہ کیا گیا، 38اداروں کو سیل کیا گیا، 39رجسٹریشن جاری کی گئیں جبکہ 16آن سپاٹ رجسٹریشنز کی گئیں اور مجموعی کارروائیوں کی تعداد 196رہی، فروری میں 161معائنہ کیے گئے اور 43ہیلتھ اداروں کو سیل کیا گیا، مارچ میں 142اداروں کا معائنہ کیا گیا جبکہ 35اداروں کو سیل کیا گیا، رجسٹریشنز 18کی گئی جبکہ 9آن سپاٹ رجسٹریشن کی گئیں اور مجموعی کارروائیوں کی تعداد 204رہی۔