موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2ارکان زیرحراست
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریا نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے ۔۔۔
موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 15موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے۔