الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد جی بی میں وفاق کی مدا خلت قبول نہیں، سعدیہ دانش

الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد جی بی میں  وفاق کی مدا خلت قبول نہیں، سعدیہ دانش

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی وفاقی وزیر یا سرکاری عہدیدار کا گلگت بلتستان کا دورہ ۔۔۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی تصور ہوگا، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے ممکنہ دورے کی خبریں تشویشناک ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے انتخابی عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں اور کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کا بروقت نوٹس لیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں