اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 85مشکوک افراد تھانے بند
1,164افراد، 679گھرانوں، 113دکانوں، 164گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 1,164 افراد، 679گھرانوں، 113دکانوں، 426موٹر سائیکلوں اور 164گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ 85 مشکوک افراد اور 47موٹرسائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ مزید براں منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے آئس اور ایک عدد پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔