اسلام آباد، 22اشتہاریوں سمیت 33جرائم پیشہ افراد گرفتار
رمنا، شالیمار، ترنول، سہالہ، لوہی بھیر، پھلگراں میں کارروائیاں، منشیات، اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 22مجرم اشتہاریوں سمیت 33جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں رمنا ، شالیمار، ترنول، سہالہ، لوہی بھیر، پھلگراں ، شہزاد ٹاؤن اور تھانہ بنی گالہ پولیس نے 11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,151گرام چرس، 320گرام آئس ، مختلف بور کے چھ عدد پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لی۔