پٹرول کی قیمت کم کر کے غریبوں کو ریلیف دیا جائے، ایپکا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھ کر موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان سے زیادتی کی ہے۔۔۔
، جب اضافہ کیا جاتا ہے تو سو سے اوپر کیا جاتا ہے جب کمی کی جاتی ہے تو 5دس روپے کم کی جاتی ہے جو کہ انصاف پر مبنی اقدام نہیں۔ چوہدری مبشر احمد ڈویژنل صدر ایپکا نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ غریب عوام بالخصوص ماہ وار آمدنی اور تنخواہ دار طبقہ پر معاشی بمباری ہے لہٰذا قیمتوں میں اضافہ واپس لے کے عوام کو سبسڈی دی جائے۔