اٹک، کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
اٹک (این این آئی) اٹک کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں کسراں کا نوجوان کرکٹر امان اللّٰہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ مقامی افراد نے اسے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔