مقامی آٹوصنعت کیلئے حکومتی کوششیں قابل ستائش ،حماد علی

مقامی آٹوصنعت کیلئے حکومتی کوششیں قابل ستائش ،حماد علی

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کیلئے بیگیج سکیم کے خاتمے سے صنعت ترقی کریگی

اسلام آباد(نامہ نگار) انڈس موٹر کمپنی نے مقامی آٹو صنعت کے استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر، وفاقی سیکرٹری سیف انجم اور انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حماد علی منصور کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آئی ایم سی علی اصغر نے کہا کہ خصوصاً استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے بیگیج سکیم کے خاتمے کا اقدام لائق تحسین ہے ۔ بیگیج سکیم سے سی کے ڈی مارکیٹ کی جانب تقریباً 50 فیصد منتقلی متوقع ہے ، استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں 21,050 یونٹس کا اضافہ ہوگا۔مالی سال 2025 کے دوران ذاتی بیگیج کیٹیگری کے تحت 35,806 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں، جنوری 2026 میں اس کیٹیگری کے خاتمے کے بعد اب اس کے تحت درآمدات متوقع نہیں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں