کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد بند آج سے آن لائن کلاسز ہونگی

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد بند  آج سے آن لائن کلاسز ہونگی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ نے سکیورٹی اور موجودہ حالات کے پیش نظر تمام کلاسز کو آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوموار 20اپریل سے یونیورسٹی کی تمام کلاسز آن لائن منعقد ہوں گی۔ یونیورسٹی میں جاری مڈٹرم امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں مقررہ شیڈول کے مطابق آن لائن جاری رکھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں