راولپنڈی،20یونین کو نسلز ڈینگی کے حوالے سے حساس قرار
پوٹھوہار کی 14، میونسپل کارپوریشن کی چار،کینٹ بورڈ کی دو وارڈ شامل ،ڈی ایچ او
راولپنڈی (احمد بھٹی) راولپنڈی کی 20یونین کو نسلز ڈینگی کے حوالے سے حساس قرار، پوٹھوہار کی 14، میونسپل کارپوریشن کی چار اور کینٹ بورڈ کی دو وارڈ شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حافظ جواد نے بتایا کہ ڈینگی کا پہلا کیس فروری میں ہوا تھا۔ مارچ اپریل میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ڈینگی کے متوقع وار کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے انتظامات مکمل کر لئے، ایک ہزار ڈینگی ورکرز مہیا کر دیئے گئے، نو سو خواتین ایک سو مرد فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ،ہائی رسک ایریا میں ورکز تعینات ہونگے جو گھر گھر جا کر ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے۔