ذہنی معذور شخص پر شہریوں کا برہنہ کر کے تشدد، ویڈیو وائرل، مقدمہ درج
راولپنڈی (دنیا نیوز) ذہنی معذور شخص پر شہریوں نے برہنہ کرکے تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔
ملزمان کی شناخت ابرار شاہ، زیبی شاہ اور عبد المنان کے ناموں سے ہوئی، تشدد کرنے والے دیگر چار نامعلوم افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ملزمان نے ذہنی معذور شخص شیرو کو باغ سرداران میں تشدد کا نشانہ بنایا، تھانہ بنی پولیس نے ایک ملزم زیبی شاہ کو گرفتار کر لیا۔