وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اے پی ایس مری میں شجرکاری مہم
مری(نمائندہ دنیا) وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج چنار کیمپس مری میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔۔
، آپریشن بنیان المرصوص کے قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ مری اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے پھل دار پودے لگائے گئے شجرکاری مہم کو \"بلوم آف دی مرصوص\" کا نام دیا گیا ،اس موقع پر \"بلوم آف مرصوص آرچرڈ\" میں 100 پھل دار پودے لگائے گئے جبکہ15ہزار پودے یونین کونسل سیکرٹریز میں تقسیم کیے جائیں گے ۔