راولپنڈی میں ستھرا پنجاب کی ایک اور گاڑی حادثے کا شکار،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں ستھرا پنجاب کی ایک اور گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، شاہ خالد کالونی کے۔۔
قریب مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر بجلی کے پولز سے ٹکرا گئی، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہریوں کے مطابق گاڑی کے بریک میں خرابی کے باوجود ڈرائیور کی جانب سے مبینہ غفلت برتی گئی جبکہ یہ علاقہ ٹریفک کے شدید رش والا ہے ، اس کے باوجود احتیاط نہیں کی گئی۔