مرکزی مسلم لیگ کا کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ نے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ ۔۔
جنرل سیکرٹری انجینئر مبین صدیقی کہتے ہیں کہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ،صاف پانی، سیوریج اور انفراسٹرکچر کی بہتری کو ترجیح دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ راولپنڈی میں منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔