پانی کا رساؤ ،لاہور سے خصوصی ٹیم بینظیر بھٹو ہسپتال پہنچ گئی ،صفائی شروع
راولپنڈی (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بینظیر بھٹو ہسپتال کے بیسمنٹ میں دہائیوں سے پانی کے۔۔
رساؤ اور عمارت کی بنیادیں کمزور ہونے پر لاہور سے خصوصی ٹیم پہنچ گئی۔ سپیشل یونٹ پروٹیکشن کے سربراہ آصف طارق اور بلڈنگ سپرنٹنڈنٹ عمران علی کی سربراہی میں بلڈنگ ریسرچ ٹیم بھی ہسپتال پہنچ گئی جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے او پی ڈی کے بیسمنٹ سے پانی نکالنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ہے۔ اس مقصد کے لئے واسا راولپنڈی کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔