گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن میں پاک چین دوستی کے 75سال مکمل ہونے پر تقریب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کے ۔۔
موقع پر ایک پروقار تقریب اور مقابلہ مصوری کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع راولپنڈی کے 20 کالجز کی طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اپنے فن کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔تقریب کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نوجوان نسل میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ طالبات نے مختلف موضوعات پر مبنی فن پارے پیش کیے جن میں پاک چین اقتصادی تعاون، ثقافتی ہم آہنگی، دوطرفہ تعلقات اور دوستی کی علامتی عکاسی نمایاں رہی۔