پیپر لیس لائسنسنگ سسٹم کو مزید فعال بنایا جائے ،سی ٹی او
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں اجلاس ہوا۔۔۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ سنٹرز پر پیپر لیس لائسنسنگ سسٹم کے مؤثر نفاذ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مراحل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کاغذی کارروائی سے نجات ملے ۔، شفافیت کو فروغ دیا جا سکے اور وقت کی بچت یقینی ہو۔