اسلام آباد میں سرچ آپریشنز،31مشکوک افراد تھانے بند
674افراد،259گھرانوں، 31ہوٹلوں ،260موٹر سائیکلوں،96 گاڑیوں کی چیکنگ
اسلا م آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 674افراد،259 گھرانوں، 31 ہوٹلوں،26دکانیں،260موٹر سائیکلوں اور96 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے 31مشکوک افراد اور 10موٹرسائیکلوں مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا گیا۔