اسلام آباد ،8اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،8اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ افراد گرفتار

آبپارہ، گولڑہ، سمبل، سنگجانی ، شمس کالونی، کھنہ، کرپا میں کارروائیاں ،شراب ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث8 اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن اور منشیات برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں آبپارہ، گولڑہ، سمبل، سنگجانی ، شمس کالونی، کھنہ، کرپا، ہمک اور تھانہ بنی گالہ پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 501 گرام آئس،ایک خنجراور مختلف بور کے چار عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں