راولپنڈی ،غیر قانونی مقیم باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

راولپنڈی ،غیر قانونی مقیم باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

ہوٹل اور ٹریول آئی سافٹ وئیر سے آپریشنزکو موثربنایا جائے ،آر پی او

راولپنڈی( خبر نگار) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے چارج سنبھالنے کے بعد ریجنل پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کی ، تمام پولیس یونٹس اور اضلاع کی کارکردگی اورانکے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا، پولیس کے مختلف شعبہ جات کو آپریشنل رہنمائی فراہم کرنے اورپولیسنگ کے معیارات میں مزید بہتری لائی جارہی ہے ، آر پی او نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم میں سپروائزری افسران کوتفتیش مقدمات کی بذات خود نگرانی ، غیر قانونی مقیم باشندوں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن ،کرایہ داری ایکٹ،ہوٹل آئی اور ٹریول آئی سافٹ وئیر کے استعمال سے آپریشنزکو مزیدموثربنایا جائے۔،ریجن بھرمیں امن و امان کی صورتحال،سی پیک اور نان سی پیک پراجیکٹس پر موجود چائینز ودیگرفارنرزکی سکیورٹی کو مزید موثربنانے سمیت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں