اسلام آباد میں سرچ آپریشز، 4افغانوں سمیت 78گرفتار

اسلام آباد میں سرچ آپریشز، 4افغانوں سمیت 78گرفتار

1472افراد، 676گھرانوں، 291دکانوں اور 154ہوٹلز، 222گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر مقیم افراد کے خلاف اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ گزشتہ 48گھنٹوں میں 14کومنگ سرچنگ آپریشنز کیے گئے، سرچ آپریشن کے دوران 1472افراد اور 676گھرانوں کو چیک کیا گیا، آپریشنز کے دوران 291دکانوں اور 154ہوٹلز کو چیک کیا گیا، 669موٹرسائیکلوں اور 222گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 4افغانیوں سمیت 78مشکوک افراد، 2گاڑیاں اور 66موٹرسائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں