پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2790لٹر ناقص جوس تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2790لٹر ناقص جوس تلف

ناقص جوس کی سپلائی میں ملوث 2ڈیلرز کو ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے گنجمنڈی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2ہزار 790لٹر ناقص جوس موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران جوس کے سیمپلز جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موقع پر ہی چیک کیے گئے جو معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث ناقص قرار دئیے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مضر صحت جوس کو تلف کیا تاکہ شہریوں کو ممکنہ بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔ مزید کارروائی کرتے ہوئے ناقص جوس کی سپلائی میں ملوث 2جوس ڈیلرز کو ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ انہیں سختی سے وارننگ بھی جاری کی گئی کہ آئندہ کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اگر آئندہ بھی غیر معیاری اشیاء کی فروخت جاری رہی تو ذمہ داران کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں کاروبار سیل کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں