نئے روٹس پر بسیں چلانے اور نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا مطالبہ
راولپنڈی (اے پی پی) جڑواں شہروں راولپنڈی۔ اسلام آباد میں روزانہ سفر کرنے والے شہریوں نے جدیداور ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے نئے روٹس پر بسیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔
تاکہ نجی ٹرانسپورٹ کے عملہ کی من مانیوں اور اوور چارجنگ سے اذیت کا شکار مسافر محفوظ رہ سکیں ، شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود راولپنڈی میں اندرونِ شہر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فوری نئے کرائے نامے جاری کرے اور ٹرانسپورٹرز کی مبینہ من مانیوں کا نوٹس لے ۔