نوشہرہ ،چار روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ شیدو ٖڈیم فارم ہائوس کے قریب چار روز سے لاپتہ نوجوان کی نعش برآمد ۔پولیس کے مطابق متوفی وصال کی لاپتہ ہونے کی رپورٹ پولیس چوکی جہانگیرہ میں درج کی گئی تھی۔
نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق متوفی وصال کا دماغی توازن درست نہیں تھا جسم پر گولی یا تشدد کے کوئی نشانات نہیں۔