اسلام آباد،سرچ آپریشنز، 5مشکوک افراد، 29گاڑیاں تھانے بند

اسلام آباد،سرچ آپریشنز، 5مشکوک افراد، 29گاڑیاں تھانے بند

148گھرانوں، 14ہوٹلوں،10 دکانوں، 171موٹر سائیکلوں اور 38گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 340افراد، 148گھرانوں، 14ہوٹلوں، 10دکانوں، 171موٹرسائیکلوں اور 38گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے پانچ مشکوک افراد،29 گاڑیوں اور 9موٹر سائیکلوں کو بھی مختلف تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں