چکری کے قریب مسافرگاڑی الٹ گئی ،متعدد افراد زخمی

چکری کے قریب مسافرگاڑی الٹ گئی ،متعدد افراد زخمی

حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا،زخمیو ں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی (اے پی پی) چکری موٹروے کے قریب ریسٹ ایریا کے نزدیک ایک ٹریفک حادثے میں مسافر چنگان کاروان گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے میں مجموعی طور پر آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔زخمیوں میں 10 سالہ حارث ولد عاطف، 30 سالہ عارف ولد نصیر احمد، 7 سالہ وارث ولد عارف، 7 سالہ امیہ طارق ولد ایم طارق اور 30 سالہ بلال ولد نصیر شامل ہیں جبکہ دیگر زخمیوں کی شناخت اور تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں