اسلام آباد ،10اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ افراد گرفتار
سیکر ٹریٹ، سنگجانی، شمس کالونی، سہالہ میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 10 مجرمان اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے ،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس سیکر ٹریٹ، سنگجانی، شمس کالونی، سہالہ اور تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,100 گرام چرس، 680 گرام ہیروئن، 276گرام آئس،22 بوتلیں شراب اورایک عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ۔