نوشہرہ ،مختلف واقعات میں 2افراد قتل
نوشہرہ (نمائندہ دنیا ) جہانگیرہ پیتاو بالا میں وراثتی پلاٹ پر قبضہ کا تنازعہ ،مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے مقامی کسان شیرنواز کو قتل کر دیا ۔۔۔
مقتول کی بیوی کے مطابق ملزمان واردات کے بعد مقتول شیرنواز کا پستول اور جیب سے پرس بھی چھین کر فرار ہوگئے ۔خویشگی مشین کورونہ میں کھیت سے چھوری کے تربوز کا تنازعہ ساتھی نے مشتعل ہوکرافغان مہاجر محنت کش کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔