وزیر زراعت پنجاب کی قیادت میں وفد کا ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کیمبرج کا دورہ

وزیر زراعت پنجاب کی قیادت میں وفد کا  ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کیمبرج کا دورہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت میں وفد نے برطانیہ میں قائم ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کیمبرج کا دورہ کیا۔

 وفد میں پارلیمانی سیکرٹری زراعت اسامہ لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو بھی شامل تھے۔ دورے کا مقصد پنجاب میں زرعی تحقیق کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیق کے فروغ کیلئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں