ایس ڈی پی آئی اور جامعہ سندھ، جامشورو کے مابین موسمیاتی تبدیلی کا معاہدہ

 ایس ڈی پی آئی اور جامعہ سندھ، جامشورو  کے مابین موسمیاتی تبدیلی کا معاہدہ

اسلام آباد(نامہ نگار)ایس ڈی پی آئی اور جامعہ سندھ، جامشورو کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت، سماجی تحفظ،معاشی خودمختاری، تحقیق، استعدادِ کار میں اضافے اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے فروغ کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

مفاہمتی یادداشت پر ایس ڈی پی آئی کے سینٹر فار ایویڈنس ایکشن ریسرچ کی سربراہ ڈاکٹر فریحہ ارمغان اور جامعہ سندھ کے ٹھٹھہ کیمپس کی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصباح بی بی قریشی نے دستخط کئے ۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے اساتذہ، محققین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں