اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ترلائی میں سمر سکول کا آغاز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز (IMCG) ترلائی نے کامیابی کے ساتھ اپنے دو ہفتے کے سمر سکول اینڈ فیسٹا 2026 کا آغاز کر دیا۔۔۔
جس میں پورے نیلور سیکٹر کی طالبات کی جانب سے زبردست دلچسپی اور شمولیت کی جا رہی ہے ۔ سمر سکولز اینڈ فیسٹا وفاقی نظامت تعلیم (FDE) کی طرف سے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کے زیراہتمام شروع کیا گیا ایک اقدام ہے ۔ میں سمر فیسٹا ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح ایریا ایجوکیشن آفیسر (نیلور سیکٹر) ڈاکٹر خالد محمود نے کیا ۔