اسلام آباد ،محرم الحرام کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

 اسلام آباد ،محرم الحرام کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی آئی جی خود کریں گے ،کنٹرول روم قائم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جامع اور موثر سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے ، محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ امن و امان کے قیام کو اولین ترجیح دی جائے گی،اسی کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے دوران تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی آئی جی نے خود کریں گے تاکہ سکیورٹی پلان پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے ، اس سلسلے میں سیف سٹی اسلام آباد میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹمز کے ذریعے تمام جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں، امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کے انتظامات، مناسب پارکنگ، بہتر روشنی اور سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ امام بارگاہوں سے ملحقہ علاقوں میں گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام ممکن ہو سکے ، آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب تمام وسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں