بنگلہ دیش کے ماہرین تعلیم کا وفد پاکستان کے دورہ پر پہنچ گیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بنگلہ دیش کے ماہرین تعلیم کا ایک وفد پاکستان اور بنگلہ دیش کی اعلیٰ تعلیم کے شعبوں کے مابین تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے اور ادارہ جاتی روابط استوار کرنے کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔
اپنے دورے کے پہلے دو دنوں کے دوران وفد نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (LUMHS) جامشورو، اقرا یونیورسٹی کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کراچی، اور ہیج انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (ICCBS) کا دورہ کیا۔LUMHS پہنچنے پر وائس چانسلر، ڈینز اور سینئر فیکلٹی اراکین نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔