بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں رعایت نہیں برتی جائے گی ،ایم ڈی واسا
مری(نمائندہ دنیا)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عظیم شوکت اعوان نے کہا کہ مری کے ہوٹلوں کے باتھ روم چارجز فی کس 2600 روپے والے معاملے اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک جامع سمری پنجاب کی صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔۔۔
جس میں تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا امید ہے اس پر نظرثانی ہوجائے گی جبکہ تمام سٹیک ہولڈرز فی الفور پانی کے واجب الادا بل بھی جمع کروائیں بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور کنکشنز فوری طور پر منقطع کیے جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہوٹل مالکان اور مری کے سٹیک ہولڈرز کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔