پاکستان بیت المال،نیوٹیک یونیورسٹی اور نیوٹیک کے مابین معاہدہ

پاکستان بیت المال،نیوٹیک یونیورسٹی اور نیوٹیک کے مابین معاہدہ

شاہین خالد بٹ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظّم اعجاز، نیوٹیک کے ای ڈی عامر جان دستخط کئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)خواتین کے معاشی استحکام کی جانب اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان بیت المال،نیوٹیک یونیورسٹی اور نیوٹیک کے مابین مفاہمتی یادداشتیں عمل میں آئی ہیں جِن پر دستخط کے لیے تقریب پاکستان بیت المال کے ہیڈ کوارٹرمیں منعقد ہوئی۔اِن مفاہمتی یادداشتوں پر پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ، نیوٹیک یونیورسٹی کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظّم اعجاز، نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عامر جان نے بھی دستخط کیے ، جبکہ دیگر شرکاء میں نیوٹیک یونیورسٹی کی جانب سے بریگیڈئر (ر) محمد تحسین عارف، بریگیڈئر (ر) سلمان ظفر، بریگیڈئر (ر) مقبول احمد، ائیر کموڈورندیم خالد، انجینئر محمد علیم اور پاکستان بیت الما ل کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ذیشان دانش اور سینئر افسران بھی شامل تھے ۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق نیوٹیک بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ پروفیشنل ایجوکیشن بورڈاور نیوٹیک کے ماہر اور قابل افراد پر مشتمل ٹیم پاکستان بیت المال کے زیرانتظام مُلک بھر میں چلنے والے 165ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرز کو عصرِ حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں یکساں تعلیم نصاب اور امتحانی نظام اور مصدقہ سرٹیفیکس کی فراہمی جیسی اہم اصلاحات کے نفاذ کے لیے خدمات فراہم کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں