راولپنڈی آرٹ کونسل میں پینٹنگز کی نمائش، 50 سے زائدفنکار شریک
ثقافتی، سماجی، تاریخی اور قدرتی مناظر کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ)راولپنڈی آرٹ کونسل میں فیمس اینڈ سینئر آرٹسٹس آف راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام شاندار پینٹنگ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں راولپنڈی ڈویژن کے معروف اور سینئر فنکاروں نے اپنے فن پارے پیش کیے ۔نمائش میں 50 سے زائد آرٹسٹس نے شرکت کی اور اپنے تخلیقی کام کو شائقینِ فن کے سامنے پیش کیا۔ فن پاروں میں مختلف موضوعات کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا، جن میں ثقافتی، سماجی، تاریخی اور قدرتی مناظر شامل تھے ۔ آرٹسٹس کی تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارت نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشیں فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔