غیر محفوظ خوراک، آلودہ پانی گرمیوں میں پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ کا سبب، ڈاکٹر نشتر عنایت
اسلام آباد (اے پی پی) معروف طبی ماہر ڈاکٹر نشتر عنایت نے پیٹ سے متعلق بیماریوں کے حوالہ سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے۔۔
خبردار کیا ہے کہ موسم گرما کے دوران اسہال، قے اور فوڈ پوائزننگ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ،عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاف یا ابلا ہوا پانی پینے ، کھانے کی تیاری اور ہینڈلنگ میں مناسب حفظان صحت برقرار رکھنے اور انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے آلودہ کھانوں سے پرہیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔