پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی ورچوئل یونیورسٹی کے مستقل ریکٹر تعینات
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے مستقل ریکٹر کا ایک سال بعد تقرر، پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔۔۔
، ترجمان یونیورسٹی کے مطابق صدرِ پاکستان نے پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کو چار سال کے لیے ورچوئل یونیورسٹی کا ریکٹر مقرر کر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کی تقرری ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی سفارشات پر عمل میں لائی گئی۔ ڈاکٹر ارشد یونیورسٹی آف کیمبرج، برطانیہ سے پی ایچ ڈی کے حامل اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرِ تعلیم ہیں۔