9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس ڈی سی سمیت تمام افسر موجود

 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس  ڈی سی سمیت تمام افسر موجود

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9ویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کے موقع پر جمعرات کو ڈپٹی کمشنر سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز جلوس کے راستوں پر موجود رہے۔۔۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جلوس کے مختلف راستوں پر انتظامات اور آئی جی پولیس کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ کے اطراف سکیورٹی امور کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز جلوس کے مختلف راستوں پر اختتام تک موجود رہیں گے ۔، جلوس کے تمام روٹس پر مجسٹریٹس بھی ڈیوٹی پر ہمہ وقت موجود ہونگے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں