بھارہ کہو ،شہریوں کی شکایت پر غیر قانونی دواخانہ بند
بھارہ کہو (نمائندہ دنیا)شہریوں کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر سیکر ٹریٹ کی بھارہ کہو کے رہائشی علاقے میں قائم غیر قانونی دوا خانے کے خلاف کارروائی ۔ ۔۔
۔دوا خانہ ختم کروا دیا ، یوسی آفس کے سامنے محلے میں ایک گھر کے اندر دوا خانہ قائم کیا گیا تھا اور استعمال شدہ انجکشن اور فضلہ گلی میں پھینک دیا جاتا تھا جس سے بیماریاں پھیل رہی تھیں اور انسانی جانوں کو خطرہ تھا ۔ جس پر اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کی ۔