بھارہ کہو حادثہ ،بائی پاس پر موٹر سائیکلز کے داخلے پر پابندی
بائیک چلانے والوں کیخلاف مقدمہ ،واک کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی اے ڈی سی کا ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ ،ڈرائیور تاحال فرار
اسلام آباد ،بھارہ کہو (اپنے رپورٹرسے ،نمائندہ دنیا) بارہ کہو بائی پاس پر ٹرک حادثے کے معاملے پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا ،کرین کی مدد سے ٹرک کو سڑک سے ہٹایا جا رہا ہے ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیس کی جانب سے مفرور ڈرائیور کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ، مستقبل میں ایسے حادثات کے سدباب کے لیے نئی حکمت عملی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بائی پاس میں موٹر سائیکلز کے داخلے پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی ،بائی پاس پر بائیک چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، بائی پاس پر واک کرنے والے شہریوں کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی، دو دن بعد بائی پاس پر واک کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں شروع کی جائیں گی ۔