محافظ محرم ایپ پر شہری ردعمل کا جائزہ ، کارروائی کا حکم

محافظ محرم ایپ پر شہری ردعمل کا جائزہ ، کارروائی کا حکم

کنٹرول روم کا دورہ کیا اور موصول ہونے والی شکایات کونمٹانے کے عمل کی نگرانی کی

اسلام آباد (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اور ڈی آئی جی ٹریفک ہارون جوئیہ نے محافظ محرم ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی کالز کا جائزہ لیا اور افسران کو محرم الحرام کے دوران شہریوں کے مسائل کے فوری جواب اور بروقت حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ڈی جی سیف سٹی نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور موصول ہونے والی شکایات کونمٹانے کے عمل کی نگرانی کی۔ ہارون جوئیہ نے رسپانس میکنزم کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ پوری طرح چوکس رہیں اور ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی ہر کال کا فوری جواب دیں۔انہوں نے کنٹرول روم کے عملے کو ہدایت کی کہ متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے شہریوں کی شکایات کو بلا تاخیر دور کرنے کو یقینی بنائیں۔ڈی جی نے اس بات پر زور دیا کہ محافظ محرم ایپ محرم الحرام کے دوران شہریوں کی سہولت اور عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں