راولپنڈی،ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی،ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2رکنی گینگ گرفتار

گینگ سے شہریوں سے چھینی گئی رقم 1لاکھ روپے اور 3موبائل فون برآمد

راولپنڈی(این این آئی)وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ، زیر حراست گینگ سے شہریوں سے چھینی گئی رقم 1 لاکھ روپے اور 3 موبائل فون برآمد ہوئے ۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں