گاؤں سوکھانند کا واٹر فلٹریشن پلانٹ چار سال سے بند، مکین پریشان
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) گاؤں سوکھانند، موضع ہزارہ سنگھ، تحصیل منچن آباد ضلع بہاولنگر میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ چار سال سے متعلقہ واٹر مینجمنٹ حکام کی مبینہ غفلت اور عدم توجہی کے باعث غیر فعال ہے۔
پلانٹ کی طویل عرصے سے بندش کے باعث علاقے کے مکین پینے کے صاف اور محفوظ پانی سے محروم ہیں۔ اہلِ علاقہ کے مطابق زیرِ زمین نشیبی علاقوں کا پانی صحت کیلئے غیر محفوظ ہے، جس کے استعمال سے شہریوں کو مختلف بیماریوں کا خدشہ لاحق ہے۔ علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ اس اہم عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments