کنٹونمنٹ بورڈ، 100ورکرز افسروں کے گھروں میں کام پر مامور
700میں سے 400صفائی پر 200مختلف برانچوں میں کام کر رہے، مہم بری طرح متاثر
راولپنڈی (خاور نواز راجہ) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی جانب سے 15روزہ صفائی مہم بری طرح ناکام، ایک وارڈ میں بھی مکمل صفائی نہ ہو سکی، شعبہ سینی ٹیشن میں 700ملازمین ہیں جن میں سے 400صفائی کے کام پر مامور ہیں جبکہ 100افسران کے گھروں میں اور 200مختلف برانچوں میں کام کررہے ہیں۔ وارڈ میں نالیوں کی صفائی کوڑا کرکٹ اٹھانے کا بھی کوئی انتظام نہیں، جگہ جگہ گندگی پھیلائی ہوئی ہے جس کی بدبو تعفن سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ بعض علاقوں میں تعفن اور بدبو کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گندگی اور ناقص صفائی کی صورتحال کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments