اسلام آباد پولیس کے افسروں، ملازمین کے سائیکولوجیکل ٹیسٹ

اسلام آباد پولیس کے افسروں، ملازمین کے سائیکولوجیکل ٹیسٹ

پیشہ ورانہ رویوں، دباؤ میں کام کرنے اور بروقت فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کی ذہنی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کیلئے سائیکولوجیکل ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے، سائیکولوجیکل ٹیسٹ کے ذریعے ذہنی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ رویوں، دباؤ میں کام کرنے اور بروقت فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی آئی جی دفترمیں پولیس افسران و جوانوں کے سائیکولوجیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران ان کی ذہنی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ رویوں، دباؤ میں کام کرنے کی استعداد اور مختلف صورتحال میں بروقت و مؤثر فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...