قائد اعظم یونیورسٹی کے 45 اساتذہ بہترین سائنسدانوں میں شامل

قائد اعظم یونیورسٹی کے 45 اساتذہ  بہترین سائنسدانوں میں شامل

ڈاکٹر اویس رشید کلیریویٹ کی جانب سے 2026 کے سب سے زیادہ سائیٹڈ ریسرچر قرار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے 45اساتذہ اور محققین کوسٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایلسیویئر کی 2026 کی عالمی درجہ بندی میں دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنس دانوں میں شامل کرلیا گیا ہے ، یونیورسٹی کے ڈاکٹر اویس رشید کو کلیریویٹ کی جانب سے 2026 کا سب سے زیادہ سائیٹڈ ریسرچر قرار دیا گیا ہے ۔قائداعظم یونیورسٹی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی اشتراک (اورک) کے مطابق یہ اعزاز مختلف سائنسی شعبوں میں نمایاں تحقیقی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ان شعبوں میں انجینئرنگ، کیمسٹری، حیاتیاتی علوم، طبیعیات، ریاضی، فارمیسی اور کمپیوٹنگ سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے 45 اساتذہ کی عالمی فہرست میں شمولیت کو ادارے اور پاکستان کے لیے قابلِ فخر کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان محققین کی علمی خدمات اور تحقیقی کاوشیں طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر اویس رشید کو کلیریویٹ کی جانب سے ہائیلی سائیٹڈ ریسرچر 2026کا اعزاز ملنے پر خصوصی مبارک باد دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...