کشمیری خواتین بھارتی ریاستی جبر، تشدد اور ناانصافی کا شکار ہیں،مقررین

کشمیری خواتین بھارتی ریاستی جبر، تشدد اور ناانصافی کا شکار ہیں،مقررین

عالمی برادری مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں کے مطابق حل کرائے ،سیمینار سے خطاب

 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان، جموں کشمیر لبریشن سیل اور کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیرِ اہتمام خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر سیمینار کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔مقررین نے کہا کشمیری خواتین بھارتی ریاستی جبر، تشدد اور ناانصافی کا شکار ہیں، عالمی برادری مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے ۔ سیمینار میں شمیم شال، پروفیسر ڈاکٹر آمنہ محمود ، ڈاکٹر سائرہ کاظمی، ڈاکٹر سائرہ فاروق شاہ، نائلہ الطاف کیانی، الئمہ فراز اور راجہ خان افسر نے شرکت کی۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیری خواتین کے حوصلے اپنے شوہروں ، بیٹوں، بھائیوں اور دیگر عزیزوں کی جدائی کے باوجود پست نہیں ہوئے ،ہم کشمیری خواتین کی جرأت، استقامت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ، کنن پوشپورہ کا دلخراش واقعہ، آسیہ اور نیلوفر کی المناک اموات اور کشمیری خواتین کی گرفتاریوں کے واقعات مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو درپیش سنگین صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ شرکا نے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف تشدد، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی اقدامات کا فوری نوٹس لیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...