راولپنڈی میں پولیس مقابلے ، 3ملزم زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی میں پولیس مقابلے ، 3ملزم زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزم قتل ، ڈکیتی، کار لفٹنگ میں ملوث تھے ،مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

 راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تین تھانوں کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد تین خطرناک و مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو مسروقہ موٹر سائیکل اور ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ویسٹریج کے علاقے میں ملزم منعم عرف منیب بٹ، آر اے بازار کے علاقے میں ملزم پرویز عرف جانی اور ریس کورس کے علاقے میں ملزم سبیل حسین کو پولیس سے مزاحمت کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان قتل ،اقدام قتل، ڈکیتی، گاڑیاں چوری کرنے ، اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ یا سزا یافتہ ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...