نسٹ میں پاکستان کے پہلے خلاباز کے تاریخی خلائی سفر کا جشن
تقریب میں خلائی تحقیق کے شعبے میں پاکستان کی کامیابیوں ، ترقی پر روشنی ڈالی گئی
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل کی خوشی میں نسٹ نے پاکستان کے خلائی سفر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ملک کے پہلے خلاباز محمد ذیشان علی کی چین کے شینزو 24 مشن کے ذریعے \'تیانگونگ خلائی سٹیشن روانگی کا جشن منایا گیا ۔ مقررین نے کہا محمد ذیشان علی نے چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلاباز کی حیثیت سے تاریخ رقم کی ہے ، جو پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کے بڑھتے ہوئے استحکام کی عکاسی کرتا ہے ۔تقریب میں خلائی تحقیق کے شعبے میں پاکستان کی کامیابیوں اور مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر پیش کی گئی پریذ نٹیشنز میں پاکستان کے خلائی سفر کا احاطہ کیا گیا اور پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور نوجوان محققین کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments